امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر کے عہدے کی انتخابی مہم کے دوران کم از
کم دو اور حکام نے گزشتہ سال جولائی میں ریپبلکن نیشنل کنونشن کے دوران
علیحدہ طور پر روس کے سفیر سرجئی کسلئن سے ملاقات کی تھی۔امریکہ کے ایک اخبار امریکہ ٹوڈے کے مطابق مسٹر ٹرمپ کی قومی سلامتی مہم کے
ڈائریکٹر
جے ڈی جارڈن اور مہم کی قومی سلامتی کے مشیر کمیٹی کے ایک اور
رکن کارٹر پیج نے روسی سفیر سے ملاقات کی تھی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے اٹارنی جنرل جیف سیشنس کی روسی سفیر سے ملاقات کے
سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں نے کافی سوال اٹھائےہیں جس کی وجہ سےصدر ڈونالڈ
ٹرمپ کو ان کے دفاع میں بیان تک دینا پڑا ہے۔